لکھنؤ ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون کو لیکر ہو رہے احتجاجی مظاہرے کے مد ظر انتظامیہ نے یوپی کے 12 اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات کو بند کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق یوپی کے غازی آباد مین جمعرات کی رات 10 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ خدمات کو روک دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پریاگ راج میں بھی 19 دسمبرکی دیر شام سے لیکر 20 دسمبر کی صبح 10 بجے تک کیلئے انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ اس کیساتھ ہی لکھنؤ ، مؤ، وارانسی، سنبھل سمیت 12 ضلاع میں انٹرنیٹ بند کردیا گیا ہے۔ اس کیساتھ ہی انتظامیہ نے پوری ریاست میں 31 جنوری تک دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔شہریت قانون کے خلاف ملک بھر میں ہنگامہ جاری ہے. وہیں جمعرات کو لکھنؤ میں ہوئے تشدد میں پولیس نے اب تک 150 کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 19 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔