لکھیم پور تشدد پر سپریم کورٹ نے سخت کاکیا اظہار ہم اترپردیش حکومت کی تحقیقات سے مطمئن نہیں ،آئندہ سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی

,

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ میں لکھیم پور کھیری تشدد کیس کی دوبارہ سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اترپردیش حکومت پر سوال اٹھائے اور پوچھا کہ قتل کیس میں ملزم کے ساتھ الگ سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ الزام قتل کا ہے ، ملزم کے ساتھ ویسا ہی سلوک ہونا چاہیے جیسا کہ ہم دوسرے کیسز میں دوسرے لوگوں کے ساتھ کرتے ہیں۔ ہم ذمہ دار حکومت اور پولیس سے توقع رکھتے ہیں۔ الزامات بہت سنگین ہیں ، بندوق کی گولی سے چوٹ بھی شامل ہے۔ عدالت نے پوچھاکہ آپ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ عام حالات میں بھی پولیس ملزم کو فوری گرفتار نہیں کرے گی؟ اس طرح آگے نہیں جس طرح بڑھنا چاہیے تھا۔ ہم نے ایس آئی ٹی کی تفصیلات دیکھی ہیں۔ آپ کے پاس ڈی آئی جی ، ایس پی اور افسران ہیں۔ یہ سب مقامی لوگ ہیں یہ تب ہو رہا ہے جب سب مقامی لوگ ہیں۔ سی بی آئی کو کیس بھی نہیں دیا جا سکتا کیونکہ آپ سمجھتے ہیں شامل لوگوں کی وجہ سے ۔ سوریہ کانت نے کہا کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اس کے خلاف قانون کواپنا کام کرنا چاہیے۔معاملے کی اگلی سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی۔