نئی دہلی۔ مذکورہ لکھیم پور تشدد جس میں اترپردیش کے اندر نو لوگوں کی 3اکٹوبرکے روز جان گئی ہے برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے لئے اسمبلی انتخابات میں نقصان پہنچانے کاکام کرے گا جو اگلے سال مقرر ہیں‘ یہ خلاصہ اے پی سی سی ووٹر ائی اے این ایس 5اسٹیٹ اسناپ پول میں ہوا ہے۔
سروے کے بموجب62فیصد رائے دہندو ں کااحساس ہے کہ اسمبلی انتخابات میں بھگوا پارٹی کو یہ معاملہ نقصان پہنچاسکتا ہے ’وہیں 21.5فیصد کا احساس ہے کہ اس سے بی جے پی کو مدد ملے گی۔
جبکہ 16فیصد ردعمل ظاہر کرنے والوں کا یہ ماننا ہے کہ اس کا انتخابات پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔
سال2019کے نتائج کے بموجب بی جے پی48.9فیصد رائے دہندے‘ کانگریس کے 64فیصد رائے دہندے‘ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے80.6فیصد رائے دہندے‘ بہوجن سماج پارٹی کے 77.1فیصد رائے دہندے‘ 68.6فیصد دیگر سیاسی جماعتوں کے رائے دہندوں کا احساس ہے کہ مجوزہ انتخابات میں یہ واقعہ بھگوا پارٹی کے لئے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔
بی جے پی کے لئے یہ معاملہ فائدہ مند ہونے کا احساس رکھنے والے بی جے پی کے محض28.2کانگریس کے 20فیصد ایس پی اور بی ایس پی کی فی کس 12.9اور دیگر سیاسی جماعتوں کے 14فیصد رائے دہندے ہیں۔
اس واقعہ کا مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کوئی اثر نہیں پڑے گا ایسا ماننے والے بی جے پی کے جملہ 22.2فیصد‘ کانگریس کے 16فیصد ایس پی کے 6.5فیصد‘ بی ایس پی کے 10فیصد اور دیگر سیاسی جماعتوں کے 17.4فیصدر ائے دہندے ہیں۔
اس سروے میں یہ بات بھی سامنے ائی ہے کہ مذکورہ یوگی حکومت کی جانب سے حال ہی میں یوپی کے اندر افتتاح کئے گئے نو میڈیکل کالج فائدہ مند ثابت ہوں گے جس پر58.8فیصد رائے دہندوں نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے وہیں 48.2فیصد نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اسی طرح56فیصد جواب دینے والے ریاست میں بڑے پیمانے پر لگائے جانے والے کویڈ 19سے متاثر نہیں ہیں‘ وہیں 44.3فیصد کا سونچنا ہے کہ اس کا رائے دہندوں پر ضرور اثر پڑے گا۔
آیا اترپردیش کے انتخابات میں پرینکا گاندھی کے سرگرم رول پر کانگریس کوفائدہ ہونے کی بات پر اسناپ پو ل میں 52.8فیصد رائے دہندو وں نے احساس ظاہرکیاہے کہ کانگریس کو اس سے ضرور فائدہ ہوسکتا ہے۔
مذکورہ سروے ریاست کی تمام 4.3اسمبلی حلقوں میں کیاگیا ہے اور 3571افراد سے اس بات پربات کی گئی ہے