لکھیم پور واقعہ کے خلاف احتجاج مرکزی وزیر اجے مشرا کی برطرفی تک جاری رہے گا:کسان راکیش ٹکیت

   

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ لکھیم پور کھیری معاملے سے متعلق معاہدہ گہری غور و خوض کے بعد ہی کیا گیا ہے انہوں نے کہا میں نے اکیلے بیٹھ کر اترپردیش حکومت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا 9 دیگر لوگ بھی وہاں موجود تھے بھارتیہ کسان یونین کے رہنما ٹکیت نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے اس کیس کے ملزم آشیش مشرا کو گرفتار کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی جہاں تک مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اور آشیش کے والد اجے مشرا کی برطرفی کا تعلق ہے یہ مرکزی حکومت پر منحصر ہے جب تک اجے مشرا کو وزیر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے اصرار کیا کہ ہماری تحریک سیاسی نہیں ہے۔