لکی ڈرا کے نام پر دھوکہ دہی تین افراد گرفتار

   

شمس آباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے لکی ڈرا کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب میلار دیوپلی پولیس حدود میں ماشاء اللہ انٹرپرائزس کے نام سے محمد اویس 21 سالہ ساکن فلک نما ، محمد یوسف 35 سالہ ساکن فلک نما اور محمد ابراہیم 23 سالہ ساکن فلک نما لکی ڈرا کے نام پر عوام سے ایک ٹکٹ کے لیے ایک ہزار روپئے وصول کررہے تھے ۔ تینوں نے مل کر 800 افراد کو اپنا شکار بنایا ۔ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار نقد رقم ، لکی ڈرا ونرس کوائن 11 ، ہارنے والے افراد کے 1978 کوائن ، استعمال کی ہوئی دو بکس ، غیر استعمال شدہ ایک بک ، ایک لیاپ ٹاپ ، رجسٹر بک 2 کے علاوہ دیگر اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے شمس آباد ایس او ٹی سب انسپکٹر وینکٹیشورلو نے میلار دیو پولیس کے حوالہ کردیا ۔۔