لگڑا پاٹی راج گوپال کی چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ لگڑاپاٹی راج گوپال نے آج امراوتی میں چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی۔ انہوں نے 27 جنوری کو ان کے خاندان میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے راج گوپال نے کہا کہ وہ چندرا بابو نائیڈو کو تقریب میں مدعو کرنے کیلئے آئے ہیں اور یہ کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست سے دور ہیں اور فیڈرل فرنٹ کے قیام پر فوری تبصرہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی گفتگو کیلئے یہ مناسب وقت نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے اسمبلی انتخابات میں راج گوپال نے اپنا اگزٹ پول جاری کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔