لیبیا میں ترکی کا بحری اڈہ بنانا سلامتی کونسل کی قراردادوں سے مختلف :مصر

   

قاہرہ ۔مصری حکومت نے لیبیا کے شہر مصراتہ میں ترک بحری اڈے بنانے کے منصوبے کی اطلاعات پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ‘اسکی ہارٹ معاہدے ’ کے مطابق نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے مختلف ہے ۔اس سے قبل العربیہ ٹیلی ویژن چینل نے اطلاع دی تھی کہ ترکی ، قطر اور لیبیا کی جی این اے حکومت نے لیبیا کے شہر مصراتہ میں ترکی کے بحری اڈے کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔مصر کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس طرح کا فیصلہ ‘اسکی ہارٹ معاہدے ’ کے مطابق نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں سے بالکل مختلف ہے ۔