لیبیا میں 5 کمسن حقیقی بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق

   

عمان : اردن میں پانچ کمسن حقیقی بھائیوں کی موت کے سانحہ کے چند روز بعد لیبیا میں بھی ایسا ہی ایک سانحہ رونما ہوا ہے جہاں کیڑے مار دوائی سونگھنے سے پانچ بچے جو آپس میں حقیقی بھائی ہیں دم توڑ گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچوں نے مہلک کیڑے مار دوائی سونگھ لی اور جس سے ان کا دم گھٹ گیا۔ واقعہ نے پورے لیبیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دارالحکومت طرابلس کے یونیورسٹی اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام کیسز جمعرات/جمعہ کی رات کو انتہائی خراب حالت میں پہنچے۔ان میں ایک 7 ماہ کی بچی بھی ہے۔ تین دیگر بچے جمعہ کی صبح چل بسے جب ایک دوپہر کو فوت ہوا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ یونیورسٹی کے اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر اور تمام عملہ اب بھی متوفی کے 3 دیگر بھائیوں کی جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ یہ تینوں بچے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔اسپتال نے تصدیق کی کہ تمام ڈاکٹروں اور ماہرین نے بچوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم زہر کی مقدار بہت زیادہ تھی اور بچے جب اسپتال لائے گئے تو وہ کوما میں تھے۔