لیفٹیننٹ گورنر نے سولر پالیسی کو بلاوجہ روک دیا ، حکومت کا الزام

   

نئی دہلی: دہلی کی وزیر توانائی آتشی نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ پر بی جے پی کی طرف سے کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کجریوال حکومت کی نئی پروگریسیوسولر پالیسی 2024 کی فائل روک دی ہے ۔ آتشی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 29 جنوری کو کجریوال حکومت نے اپنی کابینہ میں ایک نئی سولر پالیسی پاس کی۔ اسے ملک کی بہترین اور پروگریسیو پالیسی کے طورپر سراہا گیا۔ یہ ایک ایسی پالیسی ہے جو دہلی میں رہنے والے 400 یونٹ سے زیادہ بجلی کا استعمال کرنے والوں کو زیرو بجلی کا بل مل سکے اس کا التزام کرتی ہے ۔