لینڈ مائن دھماکہ میں تین پولیس اہلکار ہلاک

   

حیدرآباد8 مئی(سیاست نیوز)تلنگانہ کی سرحد پر آج افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں لینڈ مائن دھماکہ میں تین پولیس ملازمین ہلاک ہو گئے ۔ ضلع مُلگ کے جنگلاتی علاقہ میں ماؤ نوازوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اسی دوران ماؤنواز باغیوں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لینڈ مائن دھماکہ کیا۔اس دھماکہ میں تین پولیس ملازمین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے اور سیکیورٹی فورسس نے مزید تلاشی مہم تیز کر دی ہے ۔ع