لینڈ مافیا کی دہشت‘ یوپی کے شاملی میں گھروں کے آگے لگے پوسٹر‘ یہ مکان بکاؤ ہے‘

,

   

شاملی۔ شاملی کے وی ائی پی ٹیچرس کالونی کے چار گلیوں میں لوگوں نے اپنے گھروں کے باپر ایک جیسا پوسٹر چسپاں کیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ لینڈ مافیا کی دہشت کے سبب یہ مکان بکاؤ ہے۔ اتنا ہی نہیں ہفتہ کے روز علاقے کی خواتین نے یہ پوسٹر ہاتھ میں لے کر لینڈ مافیاکی مخالفت بھی کی۔ یہ لوگ اپنی گلی کے دوسرے گھر سے کھولے جانے کی مخالفت کی۔

ان کا صاف کہنا ہے کہ اگر دیوار توڑ کر راستہ دیاگیاتو ہم اپنے مکان فروخت کرکے چلے جائیں گے۔ ایک ساتھ اتنے سارے خاندانوں کی مخالفت میں کھڑے ہوجانے کی وجہہ سے پولیس کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

ایس ڈی ایم اور سی ائی نے ہفتہ کے روز کالونی پہنچ کر معاملے کی جانچ کی ہے۔ بتادیں شاملی شہر میں کرانال روڈ کی ٹیچرس کالونی میں گلی نمبر پانچ میں پیچھے کی دیوار توڑ کر راستہ بنانے کو لے کر کالونی کے لوگوں کی شکایت ڈی ایم اور ایس پی سے کی تھی۔ ڈی ایم کی ہدایت پر دولوگوں پر امن میں خلل پیدا کرنے کے الزامات کے تحت چالان کردیاگیاتھا۔

کالونی کے مکین سنسپال سنگھ‘ سویتا‘ ارجن اڈی نے بتایا کہ ہماری جانکاری میں آیا ہے ایک مکان مالک نے راستہ کے لئے اپنی کچھ زمین دیدی ہے۔

ہفتہ کو جب ایس ڈی ایم صدر سرجیت سنگھ اور سی ائی اکے سنگھ کالونی میں پہنچے تو کالونی والوں نے ایس ڈی ایم سے کہاکہ کالونی کے سبھی گلی کے راستے پیچھے سے بند ہیں ’لیکن اب یہاں غیر قانونی طریقے سے راستہ بنایاجارہا ہے۔

ان لوگوں کا الزام ہے کہ کالونی کے پیچھے ہرا بھرا باغ ہے‘ جس میں پلاٹنگ کرنے کے لئے راستہ نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایس ڈی ایم اور سی ائی نے کالونی والوں کو ضروری کاروائی کا بھروسہ دیاہے۔ وہاں کالونی کے جس شخص نے راستہ بنانے کے لئے زمین دی ہے اس کا کچھ اور کہنا ہے۔

سنجیو ملک نام کے اس شخص کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے مکان دے کر پیچھے کے باغ میں بڑا پلاٹ لیاہے۔ ہمارے خلاف کالونی کے لوگ سازش کررہے ہیں۔ کوتوال ان سے موٹی رقم ان کی حمایت میں کام کررہا ہے اور مجھے چالان کر جیل بھیج دیاگیاتھا۔

میرا قصور صرف اتنا میں نے اپنا مکان بیچا ہے۔ وہیں شاملی میں ٹیچرس کالونی کا باشندوں اور دوسرے حصہ کے مسلم خاندانو ں کے نقل مقام سے پریشان ایس پی اجئے پال پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ سب خالی میڈیا کے لوگوں کی کاروائی ہے۔ میں نے ان کی شناخت کرلی ہے او راب ان پر کاروائی کروں گا۔