لیون سے اشون بہتر بولر: چیپل

   

سڈنی ۔ آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این چیپل نے کہا ہے کہ 2018 کے آغاز کے بعد سے نیتھن لیون کا اسٹرائک ریٹ بہتر نہیں ہے اس کے برعکس ہندوستانی آف اسپنر روی چندرن اشون ان سے بہتر بولر ہیں۔ چیپل نے کہا کہ میرے حساب سے اشون آسٹریلیائی بولر لیون سے بہتر ہیں۔ 2018 کے بعد سے لیون نے 27 ٹسٹ مقابلوں میں 72.5 کی اسٹرائک ریٹ سے 113 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ لیون جنہوں نے 100 ٹسٹ مقابلوں میں 400 وکٹ کا نشانہ مکمل کرنے سے ایک وکٹ پیچھے ہیں جبکہ اشون نے 78 ٹسٹ مقابلوں میں 409 وکٹیں حاصل کی ہیں۔