لیگز نہیں قومی خدمات کو ترجیع دینی ہوگی:جائلز

   

لندن ۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے لئے دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کرکٹرز کو پیغام دے دیا ہے کہ کسی لیگ کے بجائے قومی خدمات کو ترجیح دینی ہوگی۔ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کیکنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی خدمات کو ترجیح دینے کا پیغام دیا ہے۔ ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان اور بنگلہ دیش میں وائٹ بال سیریز کھیلنا ہے۔دوسری جانب برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ ملتوی ہونے والی ہندوستانی لیگ کے انعقاد کی ستمبر اکتوبر میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔