ل81لکچررس کو پرنسپل کے عہدے پر ترقی دی گئی

   

ڈائرکٹر نے ترقی کے عمل میں ٹیلنٹ اور خدمات کو ترجیح دینے کا دعویٰ کیا
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹوریٹ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے 81 لکچررس کو پرنسپل کے عہدے پر ترقی دی ہے ۔ انٹر میڈیٹ ایجوکیشن بورڈ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس کے بعد انٹر بورڈ کے سکریٹری کرشنا آدتیہ نے پرنسپل کے عہدے پر ترقی پانے والے امیدواروں میں تقرر نامے حوالے کئے ۔ اس پروگرام میں کنٹرولر امتحانات جیہ پردا بائی کے علاوہ اضلاع میدک اور رنگاریڈی کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرس نے شرکت کی ۔ ڈائرکٹر نے پرنسپل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں کو مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی انہیں اپنی نئی ذمہ داریوں کو پوری لگن اور مستعدی کے ساتھ انجام دینے کا مشورہ ، کالجس کو پوری طرح تعلیمی ماحول میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ۔ تعلیمی ماحول کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی سطح پر قیادت کرنے میں کلیدی رول ادا کرنے کی ہدایت دی ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر بھی توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔ اس طرح انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے پرنسپلس ریاست میں تعلیم کے شعبے کو بہتر بنانے میں اپنی قائدانہ ذمہ داریوں کو موثر طریقہ سے انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس عمل میں ٹیلنٹ اور خدمات کو ترجیح دی گئی اور مکمل شفافیت پر عمل کیا گیا ہے ۔۔ 2