مئی ڈے کی ریلیز کے اعلان اور ہیروپنتی 2 سے اس کے تصادم کے بعد تجارتی ماہرین میں خوف و ہراس کا ماحول

   

ممبئی۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ایکشن اسٹار اجے دیوگن نے اپنی نئی فلم مئی ڈے 2022 عید پرمنظر عام پر لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن اور رکول پریت سنگھ جیسے سوپر اسٹار نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے۔ کئی سال بعد امیتابھ بچن اور اجے دیوگن نے اس فلم کے لیے ہاتھ ملایا ، جس کی وجہ سے شائقین اس کے لیے کافی پرجوش ہیں۔مئی ڈے کی ریلیز کے اعلان اور ہیروپنتی 2 سے اس کے تصادم کے بعد تجارتی ماہرین میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جارہا ہے کیونکہ باکس آفس پر ہیروپنتی 2 اور مئی ڈے کا تصادم ہوگا جس سے انہیں نقصان ہوگا۔ٹائیگر شروف اور تارا ستاریا کی آنے والی فلم ہیروپینتی 2 بھی عید کے موقع پر باکس آفس پر ٹکرائے گی۔ ٹریڈ نے کہا ہے کہ اب مئی ڈے کو عید کا کاروبار ٹائیگر شراف کی ہیروپنتی 2 کے ساتھ بانٹنا پڑے گا۔