حیدرآباد/28 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ٹی ایس ایمسٹ ( انجینئرنگ، فارمیسی ) کا امتحان آئندہ سال مئی کے دوسرے ہفتہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایمسٹ امتحان کیلئے فروری میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ سکریٹریٹ میں ایمسٹ کے بشمول دیگر پروفیشنل کورسیس کے داخلہ امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری بی وینکٹیشم کے علاوہ تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن کونسل کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ بی وینکٹیشم نے ایمسٹ امتحان کے انعقاد کیلئے تمام احتیاطی اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر امتحانی تواریخ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جے ای ای نیٹ جیسے امتحانات کی تواریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔ ان تواریخ کو مدنظر رکھ کر دوسرے امتحانات کا شیڈول تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔2