مائیکل سلیٹر چینل سیون کے کمنٹری پینل سے برطرف

   

کینبرا : سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کو آسٹریلوی اسپورٹس چینل ’چینل سیون‘ کے کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹی وی نے مائیکل سلیٹر کو وزیراعظم اسکاٹ موریسن پر تنقید کرنے پر ہٹایا گیا ہے۔مائیکل سلیٹر نے 5ماہ قبل سوشل میڈیا پر کووڈ کے ٹریول پروٹوکولز پر وزیراعظم پر تنقید کی تھی۔دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کی وجہ سے مائیکل سلیٹر کے ساتھ راہیں جدا کرنا پڑی ہیں۔ٹی وی انتظامیہ نے مزید کہا کہ مائیکل سلیٹربہت باصلاحیت ہیں، وہ ہماری ٹیم کا اہم حصہ تھے، فنانشل مینجمنٹ کے علاوہ سلیٹر سے الگ ہونے کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔