مائیک ٹائسن اور ڈی جے خالد کے عمرہ کا گوہر خان نے خیرمقدم کیا

   


حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سابق باکسنگ چمپین مائیک ٹائسن اور فلسطینی نژاد امریکی ہپ ہاپ اسٹار اور پروڈیوسر ڈی جے خالد کی ادائیگی عمرہ سے متعلق خبر اور تصویر کا دنیا بھر میں خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ انسٹا گرام پر ڈی جے خالد نے جن کا اصلی نام خالد محمد خالد ہے، مائیک ٹائسن کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس پر کئی لاکھ افراد نے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ سابق اداکارہ گوہر خاں نے ٹوئٹر پر ’ سبحان اللہ ‘ لکھتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار ہو یا نان اسٹار ورکنگ کلاس ہوں یا پھر کچھ اور، مکہ معظمہ میں تمام برابر ہیں اور ہر کوئی عام آدمی کی طرح ہیں، یہاں پر کوئی کلاسیس نہیں بلکہ تمام انسانیت کعبہ کے اطراف ایک طرح کی اور ایک ہی انداز میں عبادت کرتی ہے اور کسی کو کوئی فوقیت اور برتری حاصل نہیں ہے۔ گوہر خان بگ باس 7 کی وِنر ہیں اور انہوں نے اپنے شوہر زید کے ساتھ جاریہ سال رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ مائیک ٹائسن نے 1992 میں جیل کی سزا کے دوران اسلام قبول کیا تھا۔ ڈی جے خالد نے اپنے پوسٹ پر لکھا کہ خدا ، میرے بھائی مائیک ٹائسن اور ان کے والد کو برکت دے، انہیں زیادہ نعمتیں اور برکتوں سے نوازے۔ر