مائیک ٹائسن‘ ڈی جے خالد نے کیاعمرہ

,

   

ڈی جے خالد نے اپنی مائک ٹائسن اور ان ٹائسن کے والد کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کئے‘ جس میں وہ لباس احرام میں دیکھے جاسکتے ہیں جس کا عمرہ کے دوران زیب تن کرنا لازمی ہے۔


ریاض۔ سابق امریکی باکسر چیمپئن مائک ٹائسن اور فلسطنی امریکی گلوکار اورپروڈیوسر ڈی جے خالد سعودی عربیہ کے مقد س شہر مکہ پہنچے اور فرائض عمرہ کی ادائیگی انجام دی ہے۔

جمعہ کی رات خالد محمد خالد جو ڈی جے خالد کے نام سے مشہور ہیں نے مائک ٹائسن اور ان ٹائسن کے والد کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کئے‘ جس میں وہ لباس احرام میں دیکھے جاسکتے ہیں جس کا عمرہ کے دوران زیب تن کرنا لازمی ہے۔

ڈی جے خالد نے لکھا”اللہ کے مرضی سے ہم مکہ کے راستے پر ہیں!میرے بھائی مائیک ٹائسن اور ٹائسن کے والد پر اللہ کی مہربانی“۔

انسٹاگرام پر اس تصویر کو 449,047پسند ملے جبکہ اس اکاونٹ کے 31.9ملین فالورس ہیں۔

ایک او رپوسٹ میں ڈی جے خالد اور مائیک ٹائسن کعبتہ اللہ کا طواف کرتے ہوئے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اپنے ایک اورپوسٹ میں ڈی جے خالد نے تحریر دکیاکہ ”طواف کعبہ کی دوسری چکر میں آنکھ سے آنسو بہہ رہے ہیں“۔

یکم ڈسمبر کے روز بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان بھی عمرہ کیا جس کی تصویریں سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوئی تھیں۔ شاہ رخ خان کی عمرہ کرتے ہوئی تصویروں کو بھی ہزاروں لوگوں نے پسند کیا اور آج بھی یہ انٹرنٹ پر گشت کررہی ہیں۔

دنیابھر سے مسلمان فریضہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب کے شہر مکہ پہنچتے ہیں۔ ماہ ذی الحجہ کے علاوہ سال کے تمام مہینوں میں عمرہ کیاجاتا ہے۔ عمرہ کی ادائیگی سے مسلمانوں کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔