مائیگرنٹس کو واپس لانے سونو سود سے بی جے پی لیڈر کی اپیل

,

   

٭ مدھیہ پردیش کے ریواہ حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجندر شکلا نے بالی ووڈ اسٹار سونو سود سے اپیل کی ہے کہ ممبئی سے مائیگرنٹس کی مدھیہ پردیش کو واپسی میں مدد کریں۔ راجندر شکلا کے اِس ٹوئٹ پر کانگریس نے مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان کی زیرقیادت بی جے پی حکومت پر طنز کیا۔ کانگریس لیڈر ارون یادو نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ شیوراج جی ! دیکھئے آپ کے رکن اسمبلی کو آپ کی حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔ دہلی کی کانگریس قائد الکا لامبا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مجھے یہ دیکھ کر اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا ہے۔