ماحول میں نفرت کا زہر ہرشا اور سمیر میں امتیاز

   

نئی دہلی : بی جے پی اور سنگھ پریوار نے کہیں راست اور کہیں بالواسطہ نفرت کا زہر ماحول میں اِس قدر ملادیا ہے کہ زندگی کے ہر معاملہ میں مذہبی شناخت دیکھی جارہی ہے۔ ایک ماہ قبل نفرت کے پرچارکوں نے سمیر نامی نوجوان کو قتل کیا تھا لیکن کوئی گاڑی جلائی گئی اور نہ بے قصور لوگوں پر حملہ کیا گیا۔ تاہم گزشتہ اتوار کو شیواموگہ میں ہندو نوجوان ہرشا کا قتل ہوا تو تشدد تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے بلکہ حکومت بھی فریق بن گئی ہے۔