مادری زبان میں تعلیم آنکھوں کی بینائی کی طرح ہے

   

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو
حیدرآباد :۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے مادری زبان میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور تعلیم سے نظم و نسق تک مادری زبان کے استعمال پر زور دیا۔ وینکیا نائیڈو نے جو نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے 3 سال مکمل کرچکے ہیں ۔ مادری زبان میں ابتدائی تعلیم پر زور دیا اور کہا کہ سرکاری اسکولس اور تعلیمی اداروں پر لازم ہے کہ وہ مادری زبان میں تعلیم کو فروغ دیں ۔ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مادری زبان آنکھوں کی بینائی اور دوسری زبانیں عینک کی طرح ہیں ۔۔