مادھاپور میں منشیات کا کاروبار ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ 14 جون (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس نے وجئے واڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا جو منشیات کا کاروبار کررہا تھا۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق 22 سالہ ڈی ترون تیجا جس کا تعلق آندھرا پردیش کے شہر وجئے واڑہ سے ہے اور وہ مادھاپور کے علاقہ چندرا نائیک تانڈا کے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ کا ساکن ہے۔ ترون تیجا نے کارتک اور پرتھیوی جن کا تعلق بھی وجئے واڑہ ہی سے ہے، سے گانجہ اور ایم ڈی ایم اے جیسی منشیات حاصل کرتے ہوئے اس کا شہر میں کاروبار کررہا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملنے پر اسپیشل آپریشن ٹیم (ایس او ٹی) نے وینکٹیش کے قبضہ سے 15 گرام ایم ڈی ایم اے اور 38 گرام گانجہ برآمد کرلیا۔ اس دھاوے کے دوران پولیس نے دیگر 8 لوگوں کا پتہ لگایا جو منشیات کا استعمال کررہے تھے۔بJM