مادھا پور میں سڑک حادثہ ، سافٹ ویر انجینئر ہلاک

   

حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) مادھا پور علاقہ میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں سافٹ ویر ملازم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ26 سالہ بی ناگراجو متوطن ضلع اونگول آندھرا پردیش شہر میں واقع ایک آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کررہا تھا اور وہ مادھا پور علاقہ کے ایپا سوسائٹی علاقہ میں مقیم تھا۔ اتوار کی صبح ناگراجو اپنے دوست روی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر مادھا پور علاقہ سے گذر رہا تھا کہ اتفاقی طور پر موٹر سائیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے پر حادثہ کی شکار ہوگئی۔ اس حادثہ میں ناگراجو شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا۔ حادثہ میں روی معمولی طور پر زخمی ہوگیا۔ پولیس مادھا پور نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب