مادھوری دکشت شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھنے کیلئے بے تاب

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ مادھوری دکشت کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان دیکھنے کے لئے بے تاب ہے ۔ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم جوان ریلیز ہوگئی ہے ۔فلم جوان نے پہلے دن ہی ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے ۔مادھوری دکشت نے فلم ‘جوان’ دیکھنے کی بے تابی کا اظہار کیا ہے ۔ مادھوری دکشٹ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جوان کا ٹریلر شیئر کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ تھیٹر میں ’جوان‘ کو دیکھنے کے لیے کتنی پرجوش ہیں۔ مادھوری نے شاہ رخ خان کی زبردست تعریف کی ہے ۔انھوں نے لکھا کہ ایک بار پھر آپ کی شاندار پرفارمنس سے مسحور ہونے کے لیے تیار ہوں۔ میں اسے تھیٹر میں دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔