ماربلس اور گرینائیڈس کی سربراہی کے نام دھوکہ ، شاطر تاجر گرفتار

   

حیدرآباد۔/22نومبر، ( سیاست نیوز) ماربلس اور گرینائیڈس کی سربراہی کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے رقم ہڑپنے والے ایک شاطر تاجر کو رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ بی اجیت کمار عرف کمار ریڈی ساکن ایلور مغربی گوداوری کو سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا۔ اس شخص کے خلاف ایک لاکھ 81 ہزار 130 روپئے کی آن لائن دھوکہ دہی کی شکایت درج کی گئی تھی۔ اس شخص کے خلاف شیواکانچی ریڈی ساکن کوتہ پیٹ نے شکایت درج کرائی تھی۔ اس نے ماربلس اور گرینائیڈس کی سپلائی کے نام پر رقم حاصل کرنے کے بعد فون بند کرلیا تھا اور پولیس نے شکایت کے بعد تحقیقات کرتے ہوئے مغربی گوداوری سے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔