مارسیلی کوچمپئنز لیگ میں ایک اور شکست

   

مارسیلی۔ مارسیلی نے چمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنمنٹ میں ایک اور شکست کے ساتھ دفاعی ناکامی کا خمیازہ بھگتنا پڑا جب یوروپا لیگ کی فاتح اینٹراچٹ فرینکفرٹ نے انہیں گھر پر 1-0 سے شکست دی۔کوچ ایگور ٹیوڈورکی ٹیم فرانسیسی لیگ میں ناقابل شکست ہے لیکن اس کے پاس اتنے قابل کھلاڑی نہیں ہیں کہ وہ اس سطح پر سخت چیلنج پیش کرسکیں۔مارسیلی کی ٹیم 43 ویں منٹ میں اس وقت پیچھے رہ گئی جب مڈفیلڈر جیسپر لنڈسٹروم نے دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھایا۔ فرینکفرٹ کے لیے 79ویں منٹ میں جاپان کے مڈفیلڈر ڈائیچی کامدا نے ایک اورگول کیا لیکن وہ آف سائیڈ چلاگیا۔گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں اسپورٹنگ نے ٹوٹنہم کو 2-0 سے شکست دی اور ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہی۔ ٹوٹنہم اور فرینکفرٹ کے تین تین پوائنٹس ہیں۔ بہترگول فرق کی وجہ سے ٹوٹنہم دوسرے اور مارسیل آخری مقام پر ہے۔