ماروتی سوزوکی کاروں کی قیمت میں جنوری سے اضافہ

,

   

٭ کار تیار کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ماروتی سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ اُس کی کاروں کی قیمت میں آئندہ سال جنوری سے اضافہ ہوگا ۔ ان پُٹ کاسٹ میں اضافہ اس کی وجہ بتائی گئی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ زائد اخراجات کے بوجھ کاکچھ حصہ وہ صارفین پر ڈالنا چاہتی ہے ۔ ستمبر میں ختم ہوئے سہ ماہی میں کمپنی کے منافع میں 39.35فیصد کمی آئی ہے ۔ کاروں کی فروخت میں گراوٹ کے باعث منافع میں ہر سال کمی ہورہی ہے ۔