ماریوپول میں 700 یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیئے: روس کا دعویٰ

   

ماسکو : روس نے دعوی ٰکیا ہے کہ اس کے زیرکنٹرول شہر ماریوپول میں مزید 700 کے قریب یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں جبکہ دوسری جانب امریکہ کیف میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین نے ماریوپول میں اپنے فوجیوں کو پیچھے ہٹنے کا حکم دیا تھا تاہم اس کے باوجود ابھی تک یورپ کی اب تک کی سب سے ’خون ریز‘ جنگ کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔روس نواز علیحدگی پسندوں کے سربراہ ڈینس پشلین نے مقامی نیوز ایجنسی ڈی این اے کو بتایا کہ یوکرین کے ٹاپ کمانڈر جنہوں نے سٹیل فیکٹری کے اندر سے زبردست مزاحمت کی وہ ابھی تک اس کے اندر ہی ہیں۔