ماسک استعمال نہ کرنے پر چیف منسٹر اور وزراء کو جرمانہ کیوں نہیں؟

   

حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جی نرنجن نے کہا کہ جس طرح عام لوگوں کو ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ کیا جارہا ہے اسی طرح چیف منسٹر کے سی آر کو بھی جرمانہ کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تمام جائزہ اجلاسوں میں ماسک کے بغیر شریک ہورہے ہیں جبکہ دیگر وزراء اور اعلیٰ عہدیدار ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ اخبارات اور میڈیا میں دکھائی جارہی تصاویر اور ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ چیف منسٹر کو قوانین کی کوئی پاسداری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ریاست کے عوام کیلئے مثالی نمونہ بننا چاہیئے اور اگر وہ پابندی
سے ماسک کا استعمال کرتے ہیں تو عوام کو بھی ماسک لگانے کی ترغیب ہوگی۔