ریاض ۔ ریاض میں پولیس نے کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر کی جانے والی احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا آغازکیا ہے۔ پولیس کی مختلف ٹیموں نے اچانک عوامی مقامات پر ماسک کے بغیر گھومنے اور آنے والوں پر جرمانے کئے۔علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے اس حوالے سے سنیپ چیٹ پر ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوامی مقامات پر پولیس نے ماسک نہ لگانے والے افراد کو پکڑ کر ان کے خلاف جرمانے کئے۔یاد رہے کہ ان دنوں سعودی کے مختلف علاقوں میں عوامی مقامات پر سیکیورٹی فورس کے دستے گھوم پھر کر بغیر ماسک کے شہر میں پھرنے والوں پر جرمانے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت اور وزارت داخلہ وقتا فوقتا مملکت میں رہنے والوں کو ماسک اور صحت ضوابط پر عمل کرنے کی تاکید کرتی رہتی ہے۔