ماسک کا استعمال نہ کرنے پر فلاؤڈ واقعہ کے طرز کا معاملہ جودھپور میں پیش آیا۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس کا جوان اس شخص کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبارہا ہے جبکہ دیگر دو جوان مذکورہ شخص کے پیر پکڑے ہوئے ہیں

جئے پور۔سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ گشت کررہا ہے جس جو کو جودھپور کا جارج فلاؤڈ واقعہ کہاجارہا ہے‘ جس میں دیکھا یاگیا ہے کہ پولیس کے جوان بناء ماسک کا استعمال کرے ادھر اُدھر گھومنے والے ایک ایک شخص کو زمین پر گرائے ہوئے ہیں اور اس کی گردن کو اپنے گھنٹوں سے دبارہے ہیں

https://twitter.com/Satyanewshi/status/1268809133827883009?s=20

تاہم منیا پولیس‘ منی سوٹا میں پیش ائے واقعہ کے برعکس مذکورہ پولیس جوانوں نے جودھپور میں مبینہ طور پر اس وقت یہ کاروائی کی ہے جب ان سے کہاگیا کہ مذکورہ شخص ذہنی طور پر معذور ہے‘ پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے جانے کے بعد وہ پرتشدد ہوگیاتھا۔

امریکہ کے منیا پولیس میں ایک دوکان کے باہر گرفتار کئے جانے کے بعد پولیس تحویل میں ایک 46سالہ سیاہ فام جارج فلاؤڈ کی موت ہوگئی تھی۔ ایک سفید فام افیسر ڈیرک چووین کی تصویروں میں دیکھایاگیا کہ وہ فلاؤڈ کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھ کر اس کو دبارہا ہے جبکہ فلاؤڈ زمین پر پڑا ہوا ہے۔

بعدازا ں اسپتا ل میں مذکورہ شخص کی موت کا اعلان کیاگیاجس کے بعد امریکہ بھر میں بڑے پیمانے پر اس واقعہ کے خلاف احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔

تاہم جودھپور واقعہ میں مذکورہ شخص جس کی شناخت بطور مکیش کمار پرجاپتی ہوئی ہے‘ ہلاک نہیں ہوا مگر اس کے بجائے اس نے پولیس سے جھگڑا شروع کردیا۔

جودھپور پولیس کے ایک افیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ ویڈیو جمعرات کے روز شہر میں اس وقت نکالاگیا جب پولیس نے مذکورہ شخص جس کے خلاف پولیس سے ہاتھا پائی سے قبل بغیر ماسک کے گھومنے پر چلانا کاٹا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس کا جوان اس شخص کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبارہا ہے جبکہ دیگر دو جوان مذکورہ شخص کے پیر پکڑے ہوئے ہیں۔

درایں اثناء مذکورہ ایس ایچ او دیو نگر پولیس اسٹیشن سوم کرن نے کہاکہ وہ پولیس جوان جنھوں نے پرجاپتی کے نام پر چلان جاری کیاتھا اس وقت پرجاپتی نے پولیس والوں پر حملہ کیا اور ان کا یونیفارم پھاڑ دیاتھا۔

پرتاب نگر پولیس اسٹیشن میں پرجاپتی کے خلاف ایک کیس درج کیاگیاہے۔ بعدازاں اس کو عدالت میں بھی پیش کیاگیا۔

مذکورہ پولیس نے کہاکہ پرجاپتی کے متعلق کہاجارہا ہے کہ وہ ذہنی طور پرمعذور ہے او راس سے قبل نے اپنے والد کی ایک آنکھ پھوڑ دی تھی جس کے لئے اس کے خلاف ایک کیس بھی درج کیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ وبائی ایکٹ کے تحت پرجاپتی کے خلاف کاروائی کی شروعات کی گئی ہے