ماضی قریب میں 36 تاجر ہندوستان سے فرار عدالت میں ای ڈی کا انکشاف

   

نئی دہلی۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)ای ڈی نے پیر کے دن سشین موہن گپتا مبینہ دفاعی ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا احتیاطی اقدام کے طور پر کیا جارہا ہے کیونکہ ماضی قریب میں 36 تاجر بشمول وجئے ملیا، نیرو مودی، میہول چوکسی، للت مودی اور سندیسرا برادرس ہندوستان سے فرار ہوکر بیرونی ممالک جاچکے ہیں۔ ای ڈی کو اندیشہ ہے کہ سشین بھی ضمانت کی رہائی کی صورت میں فرار ہوجائیں گے۔