سری نگر۔ سابق چیف منسٹراور نیشنل کانفرنس(این سی) صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز کہاکہ ماضی میں بھی کانگریس کو غلام نبی آزاد کے جیسے استعفوں کاسامنا کرناپڑا ہے مگر بعد میں وہ طاقتور بن کرابھری ہے۔
عبداللہ نے میڈیاکے نمائندوں کو یہ بھی بتایاکہ ماضی میں بھی عبداللہ کے ساتھ خراب سلوک کیاگیاتھا۔ اس طرح کے حالات ماضی میں بھی گذرے ہیں۔ کانگریس طاقتور بن کر ابھری ہے اور ملک کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔
این سی کے نائب صدر اور سابق چیف منسٹر عمرعبداللہ نے ٹوئٹر پر کہاکہ ”طویل عرصہ سے چل رہیں افواہیں سچ ہوتی دیکھائی دے رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں سب سے سینئر قائدین کا پارٹی چھوڑنا‘ ان کا استعفیٰ مکتوب دیکھ کرتکلیف ہوئی ہے۔
یہ افسوس ناک اور خوفز.دہ کرنے والا بھی ہے‘ کہ ایک ہندوستان کی قدیم سیاسی پارٹی ٹوٹ رہی ہے“۔
پی ڈی پی کے بعض قائدین نے کہاکہ یہ کانگریس پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے وہیں سرکاری طور پر اس پیش رفت کے متعلق پارٹی نے کوئی بیان نہیں دیاہے۔
درایں اثناء آزاد کے وفاداروں کی جانب سے مسلسل پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز ایک سابق رکن اسمبلی محمد امین بھٹ نے بھی پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔