ممبئی : انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کاسکر کے جیل میں مقید چھوٹے بھائی اقبال کاسکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد جنوبی ممبئی کے سرکاری جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انکی طبعیت فی الحال ٹھیک بتلائ جارہی ہے تھانے سنٹرل جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ ہرشد اہیر نے اتوار کو خبررساں ایجنسی یو این آئ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل دوپہر تھانہ جیل میں مقید اقبال کاسکر کو معمول کے مطابق طبیعئ معائنہ کے لئے جے جے اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اس کے بعد اسے اسپتال میں بھرتی کر لیا گیاانہوں نے کہاکہ اسپتال میں کاسکر کا قلب سے متعلق چند ٹیسٹ کیا گیاہے اور مزید ٹیسٹ کا مشورہ دیا گیا ہے ۔جس کی مکمل رپورٹ پیر کو دستیاب ہوگی اس کے بعد مزید علاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔