مالابار کے مہدی پٹنم شوروم پر خاص برانڈ کی جویلری کا شو

   

11 سے 19 جنوری تک خاص برانڈ والی جویلری کی نمائش و فروخت ، 40 فیصد تک چھوٹ کی پیشکش
حیدرآباد ، 10 جنوری (پریس نوٹ) مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ہیرے جواہرات کی دنیا میں خاص پہچان رکھتا ہے۔ اس برانڈ نے گزرتے وقت کے ساتھ اپنے گاہکوں کی پسند کا خیال رکھا ہے اور یہی اس کی ترقی کا راز ہے۔ اس مرتبہ 11 جنوری سے 19 جنوری 2020ء تک مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے مہدی پٹنم، حیدرآباد شوروم پر خاص برانڈ والا جویلری شو منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ خاص نمائش اور خریدی کا موقع ہے جس میں سونا، ہیرے اور قیمتی جواہرات خریدے جاسکتے ہیں۔ خاص نوعیت کے زیورات بھی دستیاب رہیں گے جو ماہر کاریگروں کی فنکاری کا شاندار نمونہ ہیں۔ یہ جواہرات ان کاریگروں کی مہارت اور ہنر کا بے مثال نمونہ ہیں۔ ایکسلوزیو برانڈیڈ جویلری EBJ شو کا افتتاح مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس مینجمنٹ ٹیم، معزز مہمانوں اور بہی خواہوں کی موجودگی میں کیا جارہا ہے۔ اس شو میں قیمتی اور غیرتراشیدہ (uncut) جویلری ویسٹیج پر 40% اور ڈائمنڈ کی قدر پر 20% چھوٹ کی پیشکش کی جارہی ہے۔کمپنی کے مینجمنٹ نمائندہ محمد رضی نے اس موقع پر بتایا کہ اس شو میں مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس کے خاص برانڈس MINE ڈائمنڈ جویلری، ERA غیرتراشیدہ ڈائمنڈ جویلری، PRECIA قیمتی جواہرات والی جویلری، ETHNIX دستکاری سے تیار جویلری، DIVINE انڈین ہیرٹیج جویلری، Hi کیژول جویلری اور Starlet کڈس جویلری کی نمائش ہوگی۔ برانڈ ایمبسیڈر بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور کی پرکشش شخصیت کے ساتھ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس جو نہایت بھروسہ مند جویلری برانڈس میں سے ہے، مالابار گروپ کی فلیگ شپ کمپنی ہے۔ یہ گروپ انڈیا کا سب سے تیز ترقی کرنے کا اجتماعی ادارہ ہے۔ یہ گروپ اپنے سالانہ نفع کا قابل لحاظ حصہ صحت، تعلیم، غریبوں کیلئے مکانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور ماحولیات کے تحفظ کے شعبوں میں کارپوریٹ سوشل رسپانسلبٹی کی سرگرمیوں کیلئے مختص کرتا ہے۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس ریٹیل گولڈ انڈسٹری میں رجحان ساز گروپ ہے جس کے ہندوستان، سنگاپور، جی سی سی میں 250 شورومس ہیں۔