مالدیپ سے ائمہ تعلیم کیلئےسعودی عرب آئیں گے

   

مالے : مالدیپ میں وزیر اسلامی امور ڈاکٹر محمد شہیم نے کہا ہے کہ ائمہ مساجد کو تعلیم کیلئے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض ائمہ ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے لیے جائیں گے جبکہ بعض دینی علوم اور تربیت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کی اہم مساجد کے ائمہ کو سعودی عرب سمیت ملائیشیا، مصر، انڈونیشیا اور مراکش تربیت کے لیے روانہ کیا جاتا ہے‘۔’وزارت نے ائمہ کی تربیت کے لیے انہیں بیرون ملک روانہ کرنے کا پروگرام تیار کر رکھا ہے‘۔