مالدیپ میں پتنگ بازی فیسٹول

   

مالے ۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کوکون مالدیپ مسلسل دوسری بار مالدیپ مارکیٹنگ اینڈ پی آر کارپوریشن
(MMPRC)
کے اشتراک سے بین الاقوامی پتنگ فیسٹول کا انعقاد کررہا ہے جس کا پہلا سیشن مالے کے اکویتی کرکٹ گراؤنڈ میں 28 ستمبر کو اور دوسرا سیشن ہناورو کے لاویانی اٹول میں 4 اکتوبر 2019 ء کو منعقد ہوگا ۔ عوام کیلئے ان دونوں سیشن میں شرکت سے اُنھیں پتنگ اُڑانے کی تکنیک کا پتہ چلے گا ۔ اٹلی ، برازیل اور چین کے ماہر پتنگ باز دونوں سیشن میں شریک ہوں گے ۔ فیسٹول کے وزیٹرس کو ایک مفت تحفہ دیاجائے گا اور عوام میں سے جیتنے والے خوش نصیب کو کوکون مالدیپ میں مفت تعطیلات گزارنے کا موقع حاصل ہوگا ۔