مالونی بلڈنگ سانحہ:جمعیۃعلما کے وفد کا دورہ،متاثرین کے لیے راحت رسانی کا نظم

   

کل جمعرات سہ پہر 3؍بجے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ شب ۱۱؍ بجے ممبئی میں ہونے والی شدید طوفانی بارش کے سبب کلکٹر کمپاؤنڈمالونی ملاڈ ویسٹ میں حادثہ کا شکار ہونے والی تین منزلہ عمارت کا دورہ کیا۔خیا ل رہے کہ منہدم شدہ مکان میں۳؍ فیملی رہائش پذیر تھیں ۔اس حادثہ میں خواتین اور بچوں سمیت ۱۱؍ افراد شہید اور ۷؍ زخمی ہوئے تھے،مولانا حلیم اللہ قاسمی نے متاثرین سے ملاقات کی اورمیونسپل عملہ کی طرف سےخالی کرائے گئے متصلہ عمارت کے مکینوں جوحادثہ میں متاثر50؍ افراد کو محفوظ مقام پر پہونچا دیا کہ تین روز کے طعام کی ذمہ داری لیتے ہوئے مقامی ذمہ داروں کو تیس ہزار روپے حوالے کر دیے، اور ان کے مکان میں واپسی پر اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے لیے راشن بھی فراہم کیا جائے گا