مالیوال نے لڑکی کے اغوا کی کوشش پردہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا

   

نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے دارالحکومت میں ایک 19 سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش کے معاملے میں چہارشنبہ کے روزدہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔محترمہ مالیوال نے کہا کہ ہم ایسے معاملات روزانہ دیکھ رہے ہیں۔ پتہ نہیں عورتوں اور بچیوں پر یہ ظلم کب رکے گا۔ ایسے معاملات سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنے نظام کو مزید موثر اور مضبوط بنانا ہوگا۔ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے ۔ لڑکی کو سکیورٹی فراہم کی جائے کیونکہ اس شخص نے اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے ۔انہوں نے اس معاملے میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس، ایسٹ ڈسٹرکٹ کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ کمیشن نے اس معاملے میں کی گئی ایف آئی آر کی کاپی کے ساتھ اس معاملے میں گرفتاریوں کے بارے میں معلومات مانگی ہے ۔ کمیشن نے لڑکی کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔