مالیگاؤںکیس : عدالت میں ایک اور گواہ منحرف

   

ممبئی : مالیگاؤں دھماکہ کیس 2008 ء کا ایک اور گواہ آج عدالت میں اپنی بات سے مکر گیا ۔ یہ 17 واں گواہ ہے جس نے گواہی دینے سے انکار کردیا ۔ یہی نہیں بلکہ اس نے عدالت میں مہاراشٹرا اے ٹی ایس پر سنگین الزامات عائد کئے کہ اے ٹی ایس نے اسے اغواء کیا اور تین چار دن تک غیرقانونی حراست میں رکھا تھا ۔