ممبئی: 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکوں کی سماعت کے دوران مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے دو افسران بھی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے لیکن دفاع کے اعتراض کے بعد انہیں کمرہ چھوڑنا پڑا۔ استغاثہ کے کئی گواہوں کے مکر جانے کے بعد وزیر داخلہ والسے پاٹل کی ہدایت پر اے ٹی ایس افسران کو عدالت میں بھیجا گیا۔مالیگاؤں دھماکے کی ابتدائی جانچ اے ٹی ایس نے کی تھی۔ بعد میں اسے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اپنے تحت لے لیا۔ حالیہ دنوں میں کئی گواہوں نے اے ٹی ایس کی تحقیقات پر سوال اٹھائے ہیں۔ایک گواہ نے دھماکے میں یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس لیڈروں کا نام لینے پر تشدد کا الزام لگایا تھا۔ عدالت میں اے ٹی ایس افسران کی موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے این آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ان کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔