مالی: امن فورس کا لاجسٹک قافلہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، 2 فوجی ہلاک

   

باماکو : مالی کے علاقے کیڈال میں، لاجسٹک قافلہ کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں امن فورس کے 2 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ‘مالی کثیر پہلو استحکام مشن’ MINUSA کے ترجمان اولیور سالگاڈو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ استحکام مشن کا لاجسٹک قافلہ کیڈال کے علاقے میں ٹیسالیٹ۔ گاو شاہراہ پر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔سالگاڈو کے مطابق واقعہ میں 2 فوجی ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ مالی کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں متعین استحکام مشن میں 61 ممالک سے 15 ہزار سے زائد فوجی اور پولیس اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔