مالی حملے میں اقوام متحدہ امن فوج کے 18اہلکار زخمی

   

اقوام متحدہ، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی مالی میں فوجی اڈے پر ہو ئے حملے میں اقوام متحدہ امن فوج کے 18 اہلکار زخمی ہو گئے ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے اس کی اطلاع دی ۔اسٹیفن دجارک نے کہا‘‘مالی میں اقوام متحدہ امن مشن نے بتایا کہ آج صبح کڈال علاقے کے ٹیسالیٹ میں کیمپ میں کئی مورٹار اور راکٹ داغے گئے ’’ ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن فوج کے اہلکار اور انٹر نیشنل فورسز کے ساتھ کیمپ میں رہتے ہیں۔ مسٹر دجارک نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق امن فوج کے 18 اہلکار اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں جس میں سے چھ شدید زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہا’’ ہم کیمپ میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں‘‘۔