مالی میں اٹلی کے تین اور ٹوگو کے ایک شہری کا اغوا

   

باماکو: افریقی ملک مالی کے جنوب مشرقی حصے میں مسلح افراد نے چار غیر ملکیوں کو اغوا کر لیا۔ ان میں سے تین اطالوی باشندے ہیں اور چوتھا ٹوگو کا ایک شہری۔ اطالوی شہریوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اس اطالوی جوڑے، ان کے ایک نابالغ بچے اور ٹوگو کے ایک شہری کو مسلح افراد نے مالی کی برکینا فاسو کے ساتھ سرحد سے تقریباً سو کلومیٹر اندر ایک علاقے سے اغوا کر کے یرغمال بنا لیا۔