مالی میں 12دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

   

باماکو: مالی میں حکومتی فوجی دستوں نے ملک کے وسطی علاقوں میں ایک خفیہ کارروائی کے دوران 12دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔مسلح افواج کیڈائریکٹوریٹ برائے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے دیالاساگو اور دیام ویلی کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ہتھیار، موٹر سائیکلیں اور نقدی بھی ضبط کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ یہ کارروائی 19 اور 21 مئی کے درمیان مالی کے شمالی علاقے ٹمبکٹو میں تقریبا 15 مطلوب دہشت گردوںکی گرفتاری کے بعد کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل سے 6 مئی کے دوران ملک بھر میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں تقریبا 60 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔