مالی پریشانی پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ اسلم جو پیشہ سے آٹو ڈرائیورجگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن تھا۔ اس شخص نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اسلم نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔