مالی پیاکیج کی عدم فراہمی پر جل سمادھی کی دھمکی

,

   

٭٭ مہاراشٹرا کے حجاموں نے دو ماہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث مالی مسائل کا شکار ہوکر ریاستی حکومت سے مالی پیاکیج کا مطالبہ کیا ہے ۔ حجاموں نے آج دھمکی دی ہے کہ ہر حجام کو 5000 روپئے رقم کے بشمول مالی تعاون نہیں کیا گیا تو پونے میں ہونے والی میٹنگ میں وہ جل سمادھی بنائیں گے ۔ سیلون کی فوری کشادگی کا مطالبہ کرتے ہوئے مختلف شہروں میں انہوں نے آج احتجاج بھی کیا ۔ مہاراشٹرا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے ۔