سرینگر ۔ 9 اپریل (ایجنسیز) وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہیکہ ماننا ہو گا کہ پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا ہیکہ ہندوستان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے، جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی۔عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہیکہ ہم اسرائیل کے قریب نہیں ہوتے تو ہندوستان وہ کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا جنگ بندی ہوئی، چاہے اس کیلئے پاکستان نے کردار ادا کیا ہے۔I/H