مانو طلباء یونین کی تقریب حلف برداری

   

حیدرآباد۔/6 اپریل، ( سیاست نیوز) وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی پروفیسر عین الحسن نے نو منتخب طلباء یونین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانو میں لڑکیوں کو خصوصی طور پر تحفظ حاصل ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں طالبات تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ طالبات نے ہاسٹل کی فراہمی کی صورت میں داخلہ کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاسٹل میں طالبات کیلئے علحدہ انتظام کیا گیا ہے اور مزید سہولتوں کیلئے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی سے نمائندگی کی گئی۔ وائس چانسلر نے اسٹوڈنٹ یونین کے صدر محمد مرسلین، محمد ابو حمزہ نائب صدر، محمد حارث معتمد، انعم جہاں خازن کے علاوہ اراکین عاملہ کو حلف دلایا۔ر